بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

دلہن نے ہاتھوں میں مہندی بھی لگائی اور یونیفارم بھی پہنا ہوا تھا ۔۔ جانیے فوجی افسران شادی میں یونیفارم کیوں پہنتے ہیں؟

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر ایسی کئی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جو کہ عام شادیوں ہی کی طرح لگتی ہیں۔لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو آرمی جوانوں کی شادی کے بارے میں بتائیں گے۔ہماری ویب کے مطابق پاکستان میں ایسے کئی فوجی جوڑے موجود ہیں جنہوں نے اپنی شادی میں آرمی یونیفارم پہنا ہوا تھا،

ان کے اس ڈریس نے نہ صرف حاضرین محفل کی توجہ حاصل کی بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی اپنی طرف متوجہ کر دیا تھا۔ایسی ہی ایک شادی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی تھی، جو میجر عقبہ حدید کے ساتھ ہوئی تھی۔ میجر عقبہ پاکستان آرمی میں میجر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ عائشہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کا ایک مشہور نام تھیں جو اب اپنی نجی زندگی کو وقت دے رہی ہیں۔میجر عقبہ نے سیاہ رنگ کا یونیفارم زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے یونیفارم میں پاکستان کا پرچم بھی نمایاں ہے۔ عام طور پر اگر دلہا اور دلہن دونوں آرمی سے تعلق رکھتے ہیں تو یہ ان دونوں منحصر ہے کہ وہ یونیفارم پہنیں یا نہیں۔لیکن میجر عقبہ حدید اس اہم دن کے موقع پر یونیفارم میں بیٹھے ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک فوجی کو اس وردی سے کس حد تک لگاؤ اور پیار ہے۔ملٹری ایریا نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی جس میں پاکستان فوج کے افسر اور خاتون افسر کی شادی ہو رہی تھی۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اور دلہن فوجی یونیفارم میں اس اہم دن کے موقع پر بیٹھے ہیں۔ جس دن بناؤ سنگھار، رنگ برنگے کپڑے زیب تن کرتے ہیں اس بھی اس جوڑے نے یونیفارم پہنا ہوا تھا۔میجر حارث اور کیپٹن ثناء نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس وقت حاصل کر لی تھی جب اس خوبصورت جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئیں۔ جوڑے نے شادی کے اہم دن بھی یونیفارم پہنا ہوا تھا، جبکہ اہلیہ کیپٹن ثناء کے ہاتھ میں مہندی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ فوجی جوان اہم دن کے موقع پر بھی اس دن کو یادگار اپنے طریقے سے بناتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…