بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

میں نے تمھاری مدد تب کی تھی جب ہم دونوں غریب تھے۔۔ غریب اخبار فروش نے بل گیٹس کو کیا سبق دیا جو وہ کبھی بھول نہیں سکتے؟

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )میں ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں جو مجھ سے زیادہ امیر ہے، بل گیٹس نے کئی سال پہلے ایک انٹرویوکے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاوہ شخص کون ہے؟ سوال دوبارہ پوچھا گیا،بل گیٹس نے اس بار پورا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب میں اپنی زندگی میں جدوجہد کے دور سے گزر رہا تھا تو ایک اخبار والا ملا۔ ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق

مجھے اخبار خریدنا تھا لیکن میرے پاس پیسے نہیں تھے۔ اخبار فروش نے وہ اخبار مفت میں دے دیا۔کچھ مہینوں بعد وہی اخبار فروش دوبارہ ملا۔ اتفاق سے اس دن بھی میرے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ میں اخبار خرید سکوں۔ اخبار فروش نے کہا کہ کوئی بات نہیں آپ ایک بار اور اخبار لے جائیں اور جب پیسے ہوں تو واپس کردیجیے گا۔اس بات کو 18 سال گزر گئے اور میں دنیا کے سب سے امیر ترین کاروباری شخص کے طور پر مشہور ہوگیا۔ اسی دوران اچانک وہ اخبار فروش یاد آیا جس پر میں نے اس کے احسانوں کا بدلہ چکانے کا فیصلہ کیا اور اسے تلاش کرنے لگا۔ تقریباَ ڈیڑھ ماہ بعد وہ اخبار فروش مل گیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ کیا تم مجھے جانتے ہو؟ اخبار فروش نے کہا جی ہاں آپ بل گیٹس ہیں۔میں نے اسے کہا کہ تمھیں یاد ہے کہ ایک بار تم نے مفت اخبار دے کر میری مدد کی تھی جس پر اخبار فروش نے کہا جی سر یاد ہے اور میں نے دو بار آپ کی مدد کی تھی۔میں نے اسے کہا کہ تب میرے پاس پیسے نہیں تھے لیکن اب میں دنیا کا سب سے امیر آدمی ہوں اور اس احسان کے بدلے تمھاری مدد کرنا چاہتا ہوں۔ تم کو جو چاہئیے وہ بتاؤ؟اخبار فروش نے اس بار میرے سوال کے جواب پر مسکراتے ہوئے کہا سر جب میں نے آپ کی مدد کی اس وقت میں اور آپ دونوں غریب تھے اور میں نے غربت کے باوجود آپ کی مدد کی تھی جبکہ آپ میری مدد اس وقت کرنا چاہتے ہیں جب آپ امیر ہوچکے ہیں تو آپ کی اور میری مدد برابر کیسے ہوئی؟بل گیٹس کہتے ہیں کہ اخبار فروش کی اس بات نے مجھے لاجواب کردیا اور یہ احساس ہوا کہ انسان امیر اپنے پیسوں سے نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی سے ہوتا ہے جو اس غریب اخبار فروش میں مجھ سے زیادہ موجود تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…