بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پھل نہیں طاقت اور صحت کا خزانہ ۔۔ جانئے امرود کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امرود ایک ایسا پھل ہے جو بچوں بڑوں سب کو ہی پسند ہوتا ہے اور اس کا کھٹا میٹھا سا ذائقہ سب کے دل جیت لیتا ہے، ساتھ ہی قدرت نے اس میں بےشمار غذائی اجزاء اور فوائد چھُپا رکھے ہیں، اس لئے امرود کا استعمال ہماری صحت کے لئے بےحد مفید ہے۔ امرود کے حیرت انگیز فوائد جانئے ،یہ ہلکے سبز یا پیلے رنگ والے پھل کے بیج بھی کھائے جاسکتے ہیں

بلکہ اس کے پتے بھی ہربل چائے کے طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں امرود وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے یہ پھل کتنے فوائد کا حامل ہے آئیے جانتے ہیں۔جو افراد ذیابطیس کا شکار ہوں ان کے لئے امرود کا استعمال بےحد مفید ہے فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے امرود ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے۔امرود کے استعمال کینسر کے جراثیم کو پیدا ہونے سے روکتا ہے امرود میں موجود وٹامن سی، لائیکو پین اور دیگر اجزاء ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں جو کینسر کے خلیات کی نشونما نہیں ہونے دیتے۔امرود کا سب سے مشہور اور سب سے بہترین فائدہ یہ ہے کہ امرود قبض دور کرنے اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے بےحد فائدے مند ہے امرود میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس سے نظامِ ہاضمہ درست رہنے میں مدد ملتی ہے ایک امرود ہی فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12 فیصد حصہ جسم کو فراہم کردیتا ہے جو کہ نظام ہضم کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے اس کے بیج قبض توڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔امرود میں فولک ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس لئے ماہرین حاملہ خواتین کو امرود کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ حاملہ خواتین کے لئے امرود بےحد فائدے مند اور ضروری ہوتا ہے۔آنکھوں کو طاقتور بنانے اور نظر کی کمزور کو دور کرنے کے لئے وٹامن اے بےحد ضروری ہوتا ہے اور امرود میں وٹامن اے کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، یہ پھل نہ صرف عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی کمزوری سے تحفظ دیتا ہے بلکہ اسے بہتر بھی کرتا ہے۔امرود میں ورم کش اور درد کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جراثیم کش ہونے کی وجہ سے بھی یہ انفیکشن کے خلاف لڑتا ہے یہ منہ کے جراثیم مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے، امرود کھانا دانت کے درد کے لئے گھریلو ٹوٹکہ مانا جاتا ہے۔امرود میں ذہنی افعال کو متحرک کرنے کی خصوصیت موجود ہوتی ہے امرود میں وٹامن بی تھری اور بی سکس بھی موجود ہے جو کہ دماغ کی جانب خون کی فراہمی کو بہتر بناتے ہیں ذہنی افعال کو متحرک کرتے ہیں اور اعصاب کو پُرسکون بناتے ہیں۔لہذا دن بھر کے کاموں کے بعد اسے کھانے سے مسلز کو سکون ملتا ہے، ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے جبکہ جسمانی توانائی بڑھتی ہے امرود پر اگر کالی مرچ چھڑک کر کھایا تو اس کا ذائقہ اور افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔اگر آپ اپنا وزن تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی سے امرود کا استعمال شروع کر دیں، اس کے استعمال سے جہاں نظامِ ہاضمہ تیز ہوتا وہیں اس میں موجود فائبر اور پروٹینز، وٹامنز میٹابولزم کو بڑھائیں گے اور وزن کم کرنے میں مدد فراہم کریں گے امرود کا استعمال دل کی صحت کے لئے بھی بہترین ہے یہ پھل صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کا خاتمہ کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…