بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین کے سفیرنے اپنے ملک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کیلئے بڑ ااعلان کردیا

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک نے کہا ہے کہ یوکرین میں شدید جنگ جاری ہے، روسی افواج بچوں کے کنڈر گارڈن اور اولڈ ہومز کو بھی نشانہ بنارہی ہیں، پاکستانی طلبہ کے انخلا میں تعاون کررہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک نے کہاکہ جب آپ کے اہل خانہ جنگ میں ہوں، اسوقت ایک سفیر کے طور پر خطاب مشکل ہے، یوکرین میں شدید جنگ جاری ہے، 28 فروری تک متعدد سویلین ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاک ہروسی افواج نے بچوں کے کنڈر گارڈن اور اولڈ ایج ہومز کو بھی نشانہ بنایا ہے، عالمی عدالت انصاف میں روسی مظالم کے خلاف درخواست جمع کروا دی، ہم تمام ممالک کے شکر گزار ہیں جو کہ ہماری اپنی سالمیت کی کوششوں میں ہماری حمایت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اہم تجارتی شراکت دار ہے، گزشتہ برس یوکرین نے پاکستان کو 1.3 ملین ٹن گندم فراہم کی، یوکرینی حکومت پاکستانی طلبہ کے محفوظ اور ہموار انخلاء کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاک ہغیر ملکی طلبہ کیلئے سرحدوں پر کیٹرنگ پوائنٹس قائم کیے گیے ہیں، مہاجرین کی تعداد 50 لاکھ ہو سکتی ہے۔مارکیان چیچک نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان سے یوکرینی شہریوں کے انخلاء کیلئے مخلص تعاون پر شکر گزارہیں، پاکستان اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں، اگر معاملہ یہاں نہ روکا گیا تو دنیا میں تیسری عالمی جنگ ناگزیر ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…