بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے 5ممبران قومی اسمبلی نے اپنے استعفیٰ بلاول بھٹوکے  پاس جمع کرادئیے، پیپلز پارٹی کے دعوے نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکمران جماعت کے پانچ ایم این ایز کی حمایت حاصل کرنے کا دعوی کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ، پاکستان پیپلز پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ حکمران جماعت کے پانچ ایم این ایز نے حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پانچ ایم این ایز کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 5 حکومتی ایم این ایز نے بلاول کو استعفیٰ جمع کرادیا ہے ، بلاول بھٹواہم مرحلے پر5 حکومتی ایم این ایز کے نام سامنے لائیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)سمیت اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے اقدام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔گذشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے 8 ارکان(ایم این اے)پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ ایم این ایز پاکستان مسلم لیگ نواز )(پی ایم ایل این) کے ٹکٹ پر اگلا الیکشن لڑیں گے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ اراکین میں نصراللہ گھمن، عاصم نذیر، نواب شیر وسان، راجہ ریاض، ریاض فتیانہ، خرم شہزاد، غلام بی بی بھروانہ اور غلام محمد لالی شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…