اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی/آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اپنے پرانے اور دیرینہ ساتھی جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کو وزیراعظم عمران خان کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق عمران خان کا جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں عمران خان نے جہانگیر ترین کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔خیا ل رہے کہ
وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہو اہے ، وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے ان کی صحت بارے دریافت کیا ، جہانگیر خان ترین علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر خان ترین کی لندن روانگی سے قبل ان کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ان سے ان کی صحت بارے دریافت کیا او ران کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دو سال کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے اور ان کی ائیر ایمبولینس کے ذریعے روانگی ہوئی ہے ۔ جہانگیر ترین ایک ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے اورڈاکٹرو ں کے مشورے پر وطن واپسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ جہانگیر ترین تین روز تک لاہور میں بھی زیر علاج رہے جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے تھے ۔ بتایاگیا ہے کہ جہانگیر ترین السر کے مرض میں مبتلا ہیں۔دوسری جانبمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کی عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کریں گے۔لاہور میں شہبازشریف کی جانب سے میڈیا مالکان اور مدیران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملکی اقتصادی حالات بہت خراب ہیں، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے۔شہبازشریف نے جہانگیر ترین سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتے، پیکا ایکٹ کی عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کرینگے ، اس ایکٹ کیخلاف قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن کی ہدایت کردی ہے