بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حکمت عملی طے کرلی

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حکمت عملی طے کرلی ۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن کی قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کی بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

سپیکر قومی اسمبلی سے اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیاجائے گا۔اجلاس بلانیکافیصلہ اپوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی نے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کیا ہے اوراجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی تاریخ مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد دی جائیگی۔اسپیکر یا حکومت کی طرف سے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قومی اسمبلی ہال میں چند عرصہ قبل ہی بین الاقوامی کانفرنس ہوئی،اس لئے تیاریاں پہلے سے مکمل ہیں، اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی ہال اگر بوجہ دستیاب نہ ہو تو بھی سینیٹ ہال میں قومی اسمبلی اجلاس منعقد ہوسکتا ہے۔ اگر قومی اسمبلی یا سینیٹ دونوں ہال دستیاب نہ بھی ہوں تو کنونشن سینٹر سمیت دیگر کئی مقامات پر قومی اسمبلی اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔ ذرائع حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن کے بعد سپیکر کو اجلاس بلانا لازمی ہے۔ اجلاس بلانے کے ساتھ ہی اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…