ماسکو (این این آئی)روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر ہیکرز نے حملہ کر دیا جس کے باعث ویب سائٹ معطل ہوگئی ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکر کے حملے کے باعث روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ معطل ہوگئی۔دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے روس یوکرین مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کردی ہے،
روس یوکرین مذاکرات کیلئے موجود وفود کی ویڈیو بھی جاری کردی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے کہا کہ اس کا مذاکرات کا مقصد فوری جنگ بندی ہے، یوکرین اپنے ملک سے روسی افواج کا فوری انخلا چاہتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کریملن نے مذاکرات میں ماسکو کے مقصد پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔