اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کو پیپلزپارٹی نے اپنے لانگ مارچ کی کامیابی قرار دے دیا۔ترجمان بلاول ہاؤس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں کا اعلان پیپلزپارٹی کے مارچ کی پہلی کامیابی ہے بلاول کی زیرِقیادت مارچ نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو جھکنے پر مجبور کر دیا۔ترجمان نے کہا کہ عوامی مارچ کے دباوَکی وجہ سے خان صاحب قیمتیں کم کرنے پرمجبورہیں ،خان صاحب کی تقریر قوم کو آخری خطاب تھا وہ سمجھتے ہیں کہ اب ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔