بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

تین کروڑ ر25 لاکھ روپے کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائیں، راولپنڈی کے رہائشی کی وزیراعظم ، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے اپیل

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداںکے رہائشی راجہ عبدالجبار نے وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ انکی تین کروڑ ر25 لاکھ روپے کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائیں اور انکے ساتھ بینک فراڈ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے کے کیفرکردار تک پہنچائیں،ملزمان بہت زیادہ بااثر ہیں جو ہر جگہ کیس پر اثر انداز ہوکر اسکی میرٹ پر

انکوائری نہیں ہونے دیتے۔ راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداںکے رہائشی راجہ عبدالجبار نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وہ کراچی میں واٹر ٹینکر سپلائر کے کام سے منسلک تھیجو شہربھر کے تمام اداروں کو سپلائی کا فریضہ سرانجام دیتے رہے ہیں، اس دوران میری کراچی میں غیر موجودگی کے دوران ایک اورٹینکر کنٹریکٹر ایم ایس طارق اسکے بیٹے سہیل طارق، ٹھیکیدار غلام نبی احسان اللہ نے میرے منشی کیساتھ ملکر بینک ملازم طاہرمجید کیساتھ ساز باز کر کے میرے تین بینک اکائونٹس سے تقریباًتین کروڑ پچیس لاکھ روپے سے زائد رقم جعلی چیکس اور دستخط کے ذریعے نکلوا لی،جسکے بارے میں مجھے بعد میں معلوم ہوا جس پر میں کراچی میں ایف آئی اے آفس میں گیا مگر مجھے وہاں سے یہ کہہ کرٹرخا دیا گیا کہ یہ کیس پولیس تھانہ کا ہے ایف آئی اے کا نہیں جس پر میں نے تھانہ سے رجوع کیا مگر وہاں پر بھی میری کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پر بذریعہ عدالت ایف آئی آر درج ہوئی مگر پولیس نے کوئی انکوائری نہیں کی۔بعد ازاں ایف آئی اے کے ارباب اختیار کی مداخلت سے ایف آئی اے اہلکار راناثناء اللہ نے انکوئری رپورٹ میں ملزمان کیساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے غلط رپورٹ دی حالانکہ میرے پاس ملزمان کیخلاف مکمل ثبوت موجود ہیں جو میں نے انہیں مہیا بحی کئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ عرصہ چھ سال سے اپنی رزق حلال کی کمائی کی واپسی کیلئے پولیس تھانے ایف آئی اے اور عدالتوں سمیت مختلف دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبورہیں مگر انکی کہیں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے،راجہ عبدالجبار نے وزیراعظم پاکستان، صدر مملکت، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ انکی جائز اور حلال طریقے سے کمائی گئی رقم واپس دلوانے میں مدد کریں تاکہ وہ اپنی زندگی کے دن آرام سے گزار سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…