بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن)پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد میں توازن اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پیشگی

اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ریکارڈ مرتب کرنے کا کہہ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق منافع خور رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزی کی منصوبہ بندی شروع کر کے مارکیٹ سے خریداری شروع کر دیتے ہیں تاہم حکومت نے ماضی کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے امسال حکمت عملی کے تحت متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر سپیشل برانچ کے ذریعے بڑے ڈیلرز اورہول سیل ڈیلرز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور ان کی جانب سے ملوں سے چینی، گھی، آئل، بیسن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری کے حوالے سے باضابطہ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔حکومت نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سخت مانیٹرنگ کا نظام لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے باقاعدہ حکمت عملی سامنے لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…