بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سابق یوکرینی ملکہ حسن روس کے خلاف اسلحہ اٹھائے میدان میں آگئی

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(این این آئی)یوکرین سے تعلق رکھنے والی سابق ملکہ حسن روس کے خلاف اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے اسلحے کے ساتھ میدان میں آگئیں۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حکم پر دو روز قبل روسی فضائیہ نے یوکرین کے متنازع علاقے پر بمباری کی اور پھر فوج نے کیف کی جانب پیش قدمی شروع کی۔ روسی فوجیوں کے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہونے کے بعد

یوکرینی صدر میدان میں آئے اور انہوں نے ملک کے دفاع کا اعلان کیا۔یوکرین کی حکومت نے شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں گھروں پر رہنے کی ہدایت کی جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ جو شخص ملکی دفاع میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے تو اْسے حکومت اسلحہ فراہم کرے گی۔دو روز قبل یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی افواج کیف تک پہنچ گئیں ہیں تاہم صدر کے ویڈیو پیغام کے بعد عوام دفاع کے لیے نکلے اور انہوں نے پیوٹن فوج کو پسپائی پر مجبور کیا۔عوام اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ اب شوبز شخصیات بھی اپنے ملک کے دفاع کے لیے میدان میں آرہی ہیں، اسی تناظر میں 2015 میں مس یوکرین کا ایوارڈ جیتنے والی حسینہ انستاسیا لینا نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کیف کے جنگ سے متاثر ہونے والے علاقے میں جدید اسلحے کے ساتھ پوزیشن لیے کھڑی ہیں۔سابق ملکہ حسن کی تصویر پر چاہنے والوں نے کمنٹس کیے اور یوکرین کے دفاع کے لیے کھڑنے ہونے کا اعلان بھی کیا جبکہ متعدد صارفین نے روس کی فوجی پیش قدمی پر سخت تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…