بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

روس کے خلاف مغرب کا سخت موقف اور مزید پابندیاں

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز /واشنگٹن (این این آئی)یورپی یونین نے یوکرائن پر روسی حملے کے رد عمل میں روسی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے اور میڈیا پر بھی پابندی کا اعلان کیا ہے۔ ادھر امریکا نے اپنے تمام شہریوں سے روس سے فوری طور پر نکل جانے کو کہا ہے۔یورپی یونین نے یوکرائن پر روسی حملے کے جواب میں مزید سخت پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے

روس کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اس نے روس کے بعض نشریاتی اداروں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جس سے روس یورپ میں اپنا جھوٹا پروپیگنڈہ نہیں کر سکے گا۔ اس نے یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔یورپی یونین کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے فضائی حدود پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان پابندیوں سے، وہ یورپی یونین کے علاقے میں لینڈ کرنے، ٹیک آف کرنے یا پھر اس کی فضا میں پرواز کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اس پابندی کا اطلاق سابق سویت یونین سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے نجی جیٹ طیاروں پر بھی ہو گا۔کینیڈا نے بھی روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک کے وزیر ٹرانسپورٹ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ روس اور کینیڈا کے درمیان براہ راست پروازیں نہیں ہیں، تاہم کئی روسی پروازیں ہر روز کینیڈا کی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔امریکا کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس طرح کی کارروائی پر غور کر رہا ہے، تاہم امریکی حکام کے مطابق ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہو پا یا ہے۔ ان اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے کے مقصد سے مالی اعانت کا ایک بے مثال قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے حملے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے

روس کے اتحادی بیلاروس پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی بات کی۔یورپی یونین کے رکن ممالک حالیہ دنوں میں انفرادی طور پر اپنی فضائی حدود میں روسی طیاروں پر پابندی کا اعلان کرتے رہے تھے اور سب سے پہلے برطانیہ نے روسی ایئر لائنز پر اپنی فضائی حدود کو عبور کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ اب یورپی یونین کی جانب سے پابندی کا مطلب یہ ہوا کہ ماسکو کو براعظم یورپ کی فضاؤں میں تقریباً مکمل ناکہ بندی کا سامنا ہے۔

ان پابندیوں کے ساتھ ہی روسی ایئر لائن ایرو فلوٹ نے یورپی مقامات کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں اور اسے فوری طور پر یورپ کے لیے بہت سے پروازیں منسوخ کرنی پڑی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں سے روسی کیریئر روسیا ایئر لائنز بھی متاثر ہو گی۔دنیا کے سات اعلیٰ صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون نے ماسکو کو خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرائن میں جنگ جاری رہی تو اسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یوکرائن میں روس کی کسی بھی فوجی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…