بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین پر حملہ: فیفا نے روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیور خ (این این آئی)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بین الاقوامی میچز میں روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔برطانوی خبر رساں میڈیا کے مطابق اتوار کے روز فیفا کی گورننگ باڈی نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد متعدد پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق فیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کی قومی فٹبال ٹیم روس کے بجائے فٹبال یونین آف روس کے طور پر میچز کھیلے گی جبکہ یہ میچز شائقین کے بغیر نیوٹرل مقام پر کھیلیں جائیں گے۔اس کے علاوہ ان میچز میں روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔دوسری جانب جمہوریہ چیک، پولینڈ اور سوئیڈن پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی قومی فٹبال ٹیمیں اگلے ماہ روس کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچز نہیں کھیلیں گی تاہم اب انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مستقبل میں روس کے خلاف کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔اس کے علاوہ فیفا نے روس کی طرف سے یوکرین پر حملے میں طاقت کے استعمال کی مذمت بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…