کراچی(این این آئی)سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے نظر آئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں بختاور بھٹو نے لکھا کہ لانگ مارچ قافلے کے استقبال کے لیے
کراچی سے ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں عوام کا سیلاب نظر آیا لاکھوں لوگ تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے نظر آئے۔بختاور بھٹو نے لکھا کہ پاکستان ایک منتخب کٹھ پتلی کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، اس کٹھ پتلی کو عوام حمایت حاصل نہیں ہے۔ آج عوامی لانگ مارچ دوسرے دن میں داخل ہوگیا ہے۔