اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں میت لے جاتے ہوئے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا ۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان پرانی دشمنی تھی جس کے باعث یہ واقعہ
رونما ہوا ہے فائرنگ میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ ایک فریق جنازہ لے کر جارہا تھا دوسرے فریق نے حملہ کر دیا دونوں اطراف سے فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔ پولیس نے دونوں گروہوں کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کا عمل تیز کر دیا ہے ۔