بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت حسین اور سراج الحق کی اہم ملاقات

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔مسلم لیگ (ق)بیک وقت حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کی توجہ

کا مرکز بن گئی۔ سراج الحق، چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں سالک حسین اور شافع حسین نے وفد کا استقبال کیا۔ سراج الحق اور وفد نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ وفد میں سابق ایم این اے لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، امیرالعظیم اور قیصر شریف بھی شامل تھے۔ ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاست ہوتی رہتی ہے، غریبوں کا خیال کریں، مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے، اب عوام کو مزید نہ آزمایا جائے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام جماعتیں اپنے ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک جامع پلان بنائیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو بیدار کرنے کیلئے 101 دھرنوں کا پروگرام شروع کر رکھا ہے، پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ صوبائی حکومت وفاق کے خلاف اور وفاقی حکومت صوبے کے خلاف مارچ کر رہی ہے، دیکھتے ہیں کون سا مارچ کس کے خلاف کامیاب ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…