جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شاہین شاہ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا ٹائٹل لاہور قلندرز نے اپنے نام کرکے وزیراعظم عمران خان کی پیشگوئی کو درست ثابت کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار ، سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا سمیت قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی،

سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد زاہد اور عاقب جاوید سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم لاہور قلندرز کے ٹرافی لے جانے سے متعلق امید ظاہر کی تھی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے ، اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے، نوجوان کپتان کا انتخاب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا اچھا فیصلہ ہے، نوجوانوں نے ہمیشہ نتیجے تبدیل کیے ہیں۔ گزشتہ روز عمران خان کے الفاظ سچ ثابت ہوئے اور لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گزشتہ 7 سالوں کے دوران پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔مزید برآں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت کسی اہم ٹی ٹوئنٹی لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بن گئے۔خیال رہے کہ شاہین آفریدی نے 21 سال کی عمر میں بطور کپتان پی ایس ایل ٹرافی جیتی ہے ،اس سے قبل آسٹریلیا کیاسٹیو اسمتھ نے 2012 میں 22 سال کی عمر میں سڈنی سکسرز کیلئے بگ بیش ٹرافی اٹھائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…