لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کا فائنل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا اور اس میچ کو دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین اسٹیڈیم پہنچے۔شائقین کرکٹ کو اس اہم میچ میں لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کی یاد ستانے لگی اور اس کا اظہار کئی شائقین نے پلے کارڈز اٹھا کر کیا۔ایک کرکٹ کے مداح نے پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر فواد رانا کی تصویر چسپاں ہے۔
کارڈ پر بھارتی فلم راک اسٹار کا گانا نادان پرندے گھر آجا درج تھا۔ایک اورپلے کارڈ پر لکھا تھا ’’ اوہ! رانا صاحب اب تو آجائو‘‘۔فائنل میچ دیکھنے کے لئے آنے والے ایک مداح کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی یاد ستانے لگی اور اس نے اس کا اظہار پلے کارڈ اٹھا کر کیا ۔ پلے کارڈ پر لکھا تھا ’’ میاں صاحب فائنل کے بہانے ہی واپس آ جائیں‘‘۔