جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں ،چاہتے ہیں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے ضرور آئیں‘آسٹریلوی کپتان

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی)آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، یہاں سکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔پاکستان پہنچنے کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے کہا کہ کہ یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں، پی سی بی نے بہت خیال رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ شاندار رہا ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں ،چاہتے ہیں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے ضرور آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے ، دورہ بھارت میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے تھے تو اس کی عادت نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔آسٹریلین ٹیم دو روز بائیو سکیور ببل میں رہے گی اور دو روز بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے ۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان3 ٹیسٹ،3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ شیڈول ہے۔آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…