جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 28  فروری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد میں توازن اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، تمام متعلقہ اداروں کو ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے

پیشگی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ریکارڈ مرتب کرنے کا کہہ دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق منافع خور رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزی کی منصوبہ بندی شروع کر کے مارکیٹ سے خریداری شروع کر دیتے ہیں تاہم حکومت نے ماضی کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے امسال حکمت عملی کے تحت متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر سپیشل برانچ کے ذریعے بڑے ڈیلرز اورہول سیل ڈیلرز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور ان کی جانب سے ملوں سے چینی ، گھی ، آئل ، بیسن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری کے حوالے سے باضابطہ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔حکومت نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سخت مانیٹرنگ کا نظام لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے باقاعدہ حکمت عملی سامنے لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…