لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپوزیشن کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سنا ہے بندے نہیں ٹوٹے تو چند سوداگروں نے ریٹ بڑھا دیا تھا۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ ان کی بات نئے ریٹ پر بھی نہیں بنی، آخر چوری کے پیسے ہیں، کون سے حق حلال کی کمائی ہے؟