جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

چاند کی مٹی میں شیشے کی نیم شفاف گولیاں دریافت

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چاند کے زمین مخالف حصے پر بھیجی گئی خودکار گاڑی یوٹو نے چاند کی مٹی میں شیشے کی نیم شفاف گولیاں دریافت کی ہیں جو زمین پر پائی جانے والی کوارٹز قلموں سے مماثلت رکھتی ہیں۔ غیر معمولی حالات کے تحت عام ریت، کچھ اور معدنیات کے ساتھ مل کر شیشے میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ماضی کی خلائی مہمات میں چاند پر شیشہ دریافت ہوچکا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ نیم شفاف گولیوں (کنچوں)جیسے شیشے کے ٹکڑے وہاں سے ملے ہیں۔

زمین کے گرد چاند کچھ اس انداز سے گردش کرتا ہے کہ اس کا ایک رخ ہمیشہ زمین کی طرف اور دوسرا زمین سے مخالف سمت رہتا ہے جسے ہم زمین سے نہیں دیکھ سکتے۔ یہ کیفیت ٹائیڈل لاک کہلاتی ہے۔چاند کے زمین مخالف رخ پر شیشے کی نیم شفاف گولیاں کس طرح بنی ہوں گی؟ اس سوال کا جواب فی الحال ماہرین کے پاس بھی نہیں۔البتہ اس بارے میں چینی ماہرین کا مفروضہ ہے کہ شاید آج سے تقریبا چار ارب سال پہلے، جب چاند نوجوان تھا تو یہاں مسلسل آتش فشاں بھی لاوا اگل رہے تھے جبکہ بڑی تعداد میں شہابِ ثاقب بھی چاند پر برس رہے تھے۔غالبا یہ عمل اگلے کئی کروڑ سال تک جاری رہا اور شہابیوں نے چاند پر شیشے جیسے مادے سے ٹکرا کر اپنی شدید گرمی اور دبا کی بنا پر یہ شیشے کی یہ نیم شفاف گولیاں بنا دیں۔چین کا یوٹو 2 روور 2019 میں چاند کے زمین مخالف حصے پر اترا تھا جبکہ اسے صرف تین ماہ تک کام کرنے کیلیے بھیجا گیا تھا۔تاہم یہ اب تک کام کررہا ہے اور چاند کے زمین مخالف حصے پر اترنے والے اولین روور ہونے کے ساتھ ساتھ طویل ترین مدت تک کارآمد رہنے والی مشین کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔پچھلے مہینے یوٹو 2 روور نے دریافت کیا تھا کہ چاند کے زمین مخالف حصے کی مٹی اگرچہ خشک ہے لیکن پھر بھی وہ کیچڑ جیسی چپچپی یعنی چپکنے والی خاصیت رکھتی ہے۔ابھی یہ حیرت ختم نہ ہوئی تھی کہ اسی روور نے ایک نئی دریافت سے ہمیں مزید حیران کردیا ہے۔سورج، نظامِ شمسی، زمین اور چاند وغیرہ کی ابتدا سے متعلق بہت کچھ جاننے کے باوجود آج بھی اس بارے میں بہت سی باتیں ہمارے لیے نامعلوم ہیں۔چینی سائنسدانوں نے اس دریافت کا اعلان ریسرچ جرنل سائنس بلیٹن کے تازہ شمارے میں اپنے ایک مقالے (ریسرچ پیپر) کی صورت میں کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دریافت ابتدائی نوعیت کی ہے۔یوٹو 2 چاند گاڑی کا سفر اب تک جاری ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر چاند سے شیشے کی نیم شفاف گولیاں زیادہ تعداد و مقدار میں دریافت ہوئیں تو اس سے چینی ماہرین کے مفروضے کی تصدیق ہوگی۔اس سب سے ہٹ کر، چاند کے زمین مخالف حصے پر مزید خودکار گاڑیاں (روورز)بھیجنے اور وہاں سے مٹی کے مزید نمونے جمع کرکے زمین پر لانے کی ضرورت بھی اس دریافت کی روشنی میں زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…