جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

موبائل صارفین کا سائبر سیکیورٹی سے لاعلم ہونے کا انکشاف

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی ) کمپیوٹر کا اینٹی وائرس سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنی میک کیفے نے موبائل فونز پر ہیکرز کے حملوں کی بنیادی وجہ صارفین کو سائبر سیکیورٹی کی آگاہی نہ ہونے کو قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق میک کیفے کی جانب سے حال ہی میں 2022 کنزیومر مائنڈ سیٹ سروے موبائل کے

نام سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ بیشتر موبائل صارفین سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے لاعلم ہیں۔کمپنی کی جانب سے یہ رپورٹ بارسلونا میں ہونے والے موبائل ورلڈ کانگریس ایونٹ میں بھی پیش کی گئی تھی۔ جس میں زور دیا گیا تھا کہ ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ کی حفاظت کے ساتھ موبائل فونز کی سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے صارفین کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 59 فیصد 18 سال سے کم عمر بچے موبائل فونز کو کمپیوٹر سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں جبکہ 49 فیصد والدین کا بھی موبائل سیکیورٹی پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔میک کیفے کے مطابق 56 فیصد والدین جبکہ 41 فیصد بچے اپنے موبائل میں پاسورڈ لگا کر اسے انتہائی محفوظ سمجھتے ہیں۔سروے کے حالیہ نتائج کو ماہرین نے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوان نسل کو بہت زیادہ آن لائن خطرات کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…