بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

روس سے جنگ، سابق مس یوکرین نے بھی ہتھیار اٹھالیے

datetime 27  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )روس اوریوکرین کے مابین جاری جنگ میں تیزی آتی جارہی ہے ، کیف سمیت مختلف شہروں میں شدید حملے جاری ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یوکرینی عوام کی جانب سے ملکی دفاع کی خاطر عوام بھی جنگ میں حصہ لی رہی ہے۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق ایسے میں سابق مس یوکرین انستاسیا لینا نے بھی ہتھیار اٹھالیے ہیں۔

2015 میں مس یوکرین کا ایوارڈ جیتنے والی حسینہ انستاسیا لینا نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ اسلحہ اٹھائےکیف کے جنگ سے متاثرہ علاقے میں پوزیشن سنبھالےکھڑی ہیں۔یہ تو واضح نہیں ہےکہ یوکرینی حسینہ واقعی میں فوجی خدمات انجام دے رہی ہیں یا انہوں نے صرف اپنے لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے یہ تصاویر شیئر کی ہیں۔انستاسیا لینا اس سے قبل بھی یوکرین فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے فوجی یونیفارم میں تصاویر کھینچواچکی ہیں بلکہ وہ بنیادی عسکری تربیت بھی حاصل کرچکی ہیں۔دوسری جانب یوکرین کی خاتون رکن پارلیمنٹ کیرا روڈک نے کلاشنکوف تھامے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون رکنِ پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں یوکرین کی خواتین کی جنگ میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کلاشنکوف کا استعمال سیکھ رہی ہیں اور ہتھیار اٹھانے کی تیاری کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند روز پہلیتک انکے ذہن میں ایسا خیال کبھی نہیں آیا تھا۔خاتون رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ ہماری خواتین اس مٹی کی اسی طرح حفاظت کریں گی جس طرح ہمارے مرد کر رہے ہیں۔اس سے قبل روسی فوج کے یوکرین کے مختلف شہروں پر حملوں کے جواب میں سابق یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو اپنی رائفل کے ساتھ سڑکوں پر نکلے تھے۔انہوں نے ایک براہ راست ٹی وی انٹرویو کے دوران کلاشنکوف اٹھائے انٹرویو دیا اور کہا کہ ہم روسی دشمن فوجیوں سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔پیٹرو پوروشینکو نے دورانِ انٹرویو رائفل اور دو مشین گنیں دکھائیں اور کہا کہ اگر روسی فوجی ان کے ملک پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ یوکرین کی سڑکوں پر لڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…