لاہور (این این آئی) لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزے پی ایس ایل سیزن سیون کے فائنل میں میچ کے دوران منفر د ریکارڈ بنا دئیے۔ ڈیوڈ ویزے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28رنز بنائے اور پی ایس ایل کے فائنل میں ملتان سلطانز کے خلاف بھی 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز بنائے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 180 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیتنے کے لئے 181 رنز کا ٹارگٹ دیا۔