جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

چیچن رہنما قادروف خود کوپیوٹن کا پیدل سپاہی کہتے ہیں، ان کے الفاظ روسی رہنما کے الفاظ کی بازگشت قرار

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس کی جمہوریہ چیچنیا کے رہ نما اور روسی صدر ولادی میرپوتین کے اتحادی رمضان قادروف نے چیچن جنگجوؤ ں کی یوکرین میں تعیناتی کی تصدیق کی ہے اوریوکرینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیومیں قادروف نے اظہارتفاخر

کرتے ہوئے کہا کہ چیچن یونٹوں کو اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔انھوں نے دعوی کیا ہے کہ روسی افواج دارالحکومت کیف سمیت یوکرین کے بڑے شہروں پرآسانی سے قبضہ کرسکتی ہیں لیکن وہ جانی نقصان سے بچنا چاہتی ہیں۔قادروف نے یوکرینی ذرائع سے ہلاکتوں کی جھوٹی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آج تک، اس لمحے تک ہمارے پاس ایک بھی کسی جانی یا زخمی کی اطلاع نہیں،کسی بھی شخص کی ناک نہیں بہ رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ صدرپوتین نے درست فیصلہ کیا اور ہم بہرصورت ان کے احکامات پر عمل کریں گے۔رمضان قادروف اکثرخود کو صدرپوتین کا پیدل سپاہی قراردیتے ہیں اور ان کے الفاظ روسی رہنما کے الفاظ کی بازگشت ہیں۔انھوں نے جمعہ کے روز یوکراینیوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی ہی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ نو نازیوں پر مشتمل ہے۔چیچن صدر نے شام اور جارجیا میں اس سے قبل کریملن کی فوجی کارروائیوں کی حمایت میں اپنی افواج تعینات کی تھیں۔انھوں نے اپنی ویڈیو اس وقت جاری کی جب روسی افواج نے یوکرین کے شہروں کو توپ خانے اور کروزمیزائلوں سے تیسرے روز بھی نشانہ بنایا ہے جبکہ یوکرین کے مدافع مگر پرعزم صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ دارالحکومت کیف پر بدستور ان کی افواج کے کنٹرول میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…