لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل پر خزانے کے منہ کھول دیے ، انعامی رقم میں بھی اضافہ کر دیا گیا ، فاتح ٹیم کو اب پانچ کروڑ کی بجائے 8کروڑ روپے ملیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ7 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم کے لئے
ٹرافی کے ساتھ8 کروڑ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی جبکہ رنراپ ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم آئی ۔پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو30 لاکھ روپے ،بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل رائونڈر اور امپائر آف دی لیگ کیلئے بھی 35،35 لاکھ روپے کے چیک رکھے گئے ۔اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کی نامزدگی حاصل کرنے والے کے لئے بھی 35 لاکھ روپے رکھے گئے۔پی ایس ایل کے پچھلے 6 ایڈیشنز تک لیگ میںفتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جاتی رہی ہے تاہم اس بار انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔