جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین روس سے مذاکرات کیلئے غیر مشروط طور پر آمادہ ہوگیا

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے غیر مشروط ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔الجزیرہ نیوز کے مطابق یوکرینی صدارتی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ یوکرین روس کے ساتھ غیر مشروط ملاقات پر آمادہ ہے، یہ ملاقات وفود کی سطح پر یوکرین اور بیلاروس کی سرحد پر ہوگی۔

نجی ٹی وی جیو کے مطابق یوکرینی صدارتی محل کا کہنا ہےکہ روسی وفد کےساتھ ملاقات سخت اندیشوں کے ساتھ ہوگی۔یوکرین کا کہنا ہےکہ بیلاروس کے صدر نے یوکرینی وفد کی سلامتی کی ضمانت دی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرین نے بیلاروس میں مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ دوسری جانب یوکرینی وفد سے ملاقات کے لیے روسی وفد پہلے ہی بیلاروس پہنچ چکا ہے۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان کے مطابق روسی وفد میں وزارت خارجہ، دفاع اور صدارتی انتظامیہ کے نمائندے شامل ہیں۔دوسری جانب روسی فوج یوکرین کے شہر خار کیف پر قبضہ کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے، دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔15لاکھ کی آبادی والا شہر خار کیف دارالحکومت کیف کے بعد یوکرین کا دوسرا بڑا شہر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدارتی آفس نے بتایاکہ روس کی فوج نے خار کیف شہر میں گیس پائپ لائن اڑا دی۔یوکرینی حکام کے مطابق گیس پائپ لائن کی تباہی ماحولیات کے لیے تباہ کن ہو سکتی ہے۔یوکرینی حکام نے لائن کی تباہی کے بعد خارج ہونے والی گیس کے اثرات سے بچنے کے لیے شہریوں کو کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی۔یوکرینی حکام کی جانب سے خارج ہونے والی گیس کے ماحولیاتی اثرات سے بچنے کے لیے خار کیف کے شہریوں کو مائع چیزیں پینے کی ہدایت بھی کی گئی۔

ادھر جرمنی نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق پابندی ہٹا دی، فیصلے کے بعد نیدر لینڈز جرمن ساختہ 400 راکٹ گرنیڈ لانچر یوکرین بھجوا سکے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جرمنی نے یوکرین کو اسٹنگر میزائل اور توپ شکن ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب یوکرین میں انٹرنیٹ نظام میں خلل پیدا ہو گیا تاہم ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے یوکرین کو انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی۔

اس لڑائی میں اب تک دونوں جانب سے ایک دوسرے کے سیکڑوں فوجیوں کو ہلاک کرنے اور بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔یوکرین کے دارالحکومت کیف کی گلیوں میں لڑائی جاری ہے، کروز میزائلوں سے روسی فوج نے حملے کیے ہیں جبکہ شہر ملیتو پول پر قبضے کا دعوی بھی کیا گیا ہے، اب تک ایک لاکھ شہری یوکرین سے نکل چکے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو امریکا کی جانب سے یوکرین سے نکلنے میں مدد کی پیشکش کی گئی، تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا اور کہا کہ مجھے کیف سے نکلنے کے لیے فلائٹ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ روسی فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔یوکرینی صدر نے اپنے عوام سے روس کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ میں شرکت کرنے اور فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کی اپیل بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…