جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

روسی صدر نے نیوکلیئر ڈیٹرنس فورس کو ہائی الرٹ کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آن لائن)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے نیٹو ممالک کے اعلیٰ حکام کے جارحانہ بیانیات کے بعد نیوکلیئر ڈیٹرنس فورس کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بجائے اس میں شدت آرہی ہے۔ حالانکہ گزشتہ روز یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کی جانب سے روس کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی تھی

جسے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اسے تسلیم کرتے ہوئے اپنے اتحادی ملک بیلاروس میں مذاکرات کے لیے ایک وفد بھیج دیا تاہم یوکرین کے صدر نے بیلاروس میں مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔ روسی میڈیا ’آر ٹی‘ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو ممالک کی جانب سے جارحانہ بیانات کے بعد اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی نیوکلیئر ڈیٹرنس فورس کو ہائی الرٹ کردیں۔روسی صدر نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور چیف آف دی جنرل اسٹاف کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات کے دوران اپنی فوج کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو ممالک کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ بیانات دیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے میں اپنی فوج کو حکم دیتا ہوں کہ وہ نیوکلیئر ڈیٹرنس فورس کو ہائی الرٹ رکھیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کے معاملے میں مداخلت کرنے سے گریز کریں ورنہ وہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک صرف ہمارے خلاف معاشی اقدامات نہیں کررہے بلکہ مغربی اتحادی ممالک کی جانب سے روس کے خلاف سخت بیانات بھی دیے جارہے ہیں۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے روسی صدر کے اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ولادی میر پیوٹن کی جانب سے اس جنگ کو روکنے کے بجائے مسلسل تیز کرنے کے اقدامات کررہے ہیں

جو ناقابل قبول ہیں اور ہمیں روسی صدر کے اس عمل کی سختی سے مذمت کرنا ہوگی۔ دوسری جانب عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر کے اس فیصلے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور ولادی میر پیوٹن یوکرین پر ایٹمی ہتھیار گرانے کی تیاری کررہے ہیں۔خیال رہے روسی فوج نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیو میں قدرتی گیس کی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے

جب کہ یوکرین کے صدر ولادی میرزیلنسکی نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ گذشتہ رات بہت سخت تھی جس میں شہری تنصیبات اور اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں ایمبولینس گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ادھر یوکرین کی نائب وزیر دفاع نے روس کے 4300 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں روس کے تقریباً 146 ٹینک، 27 طیارے اور 26 ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں تاہم اس دعویٰ کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…