جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

روسی فوجیں یوکرین کے دوسرے بڑے شہر میں داخل، سڑکوں پر جنگ جاری

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(آن لائن) روسی فوج کے ٹینک، گاڑیاں اور اہلکار یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوگئے اور سڑکوں پر لڑائی جارہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے

کے مطابق روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوگئی جب کہ جنوبی شہر خیرسن اور جنوب مشرقی شہر برڈیانسک کا محاصرہ کرلیا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج نے خارکیف میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا جب کہ دارالحکومت کیف کے ایک ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ روسی فوج کے شہر میں داخل ہونے پر خارکیف کے علاقائی انتظامیہ کے چیئرمین اولے سائنی گوبوف نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کی افواج دشمن کو ختم کر رہی ہیں اور اب بھی سڑکوں پر لڑائی جا رہی ہے۔روس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج دارالحکومت کیف میں پارلیمنٹ سے محض 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں جب کہ دونوں جانب سے جنگ میں ہلاکتوں سے متعلق متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…