جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ایلون مسک نے یوکرین میں انٹرنیٹ منقطع ہونے پر سٹارلنک ایکٹیوکردیا

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایلون مسک نے یوکرین میں انٹرنیٹ متاثر ہونے کے بعد سٹار لنک ایکٹیو کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین میں روسی حملے کے بعدیوکرین کاانٹرنیٹ کا نظام منقطع ہو گیا ۔ جس کے بعدایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے یوکرین میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی ہے۔

ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ سٹارلنک سروس اب یوکرین میں ایکٹیو ہے۔ مزید ٹرمینلز بھی کھولے جا رہے ہیں۔اس ٹویٹ سے پہلے یوکرین کے وزیر برائے ٹرانسفارمیشن نے ایلون مسک سے انٹرنیٹ کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔یوکرینی وزیر نے ٹویٹ میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس دوران آپ مریخ کو آباد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ روس یوکرین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ جس دوران آپ کے راکٹ خلا پر لینڈ کر رہے ہیں۔ روسی راکٹ یوکرینی عوام پر حملہ کر رہے ہیں۔ ہم آپ سے یوکرین کو سٹارلنک سٹیشن فراہم کرنے کی گزارش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ایلون مسک سمجھدار روسیوں سے کہیں کہ اپنی حکومت کے حملوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…