جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بہترین ہیں خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہوں،آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)24سال بعد پاپاکستان پہنچنے والی آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بہترین ہیں خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔پاکستان آمد پر ہوٹل میں ورچوئل پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں،

پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا، یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ سیکیورٹی کرکٹ سے توجہ نہیں ہٹائے گی، ہمیں معلوم ہے کہ ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے، بھارت کے دورے میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے اس لئے ہمیں اسکی عادت ہے۔پیٹ کمنز نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سامان میں تاش اور پلے اسٹیشن رکھے ہیں تاکہ وقت اچھا گزرے، ہم چوبیس سال بعد پہلے دورے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے خلاف سیریز کے سلسلے میں آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی (آج)پیر 28 فروری کو صبح ساڑھے نو بجے عثمان خواجہ آن لائن پریس کانفرنس کرینگے ۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اسی روز صبح ساڑھے بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔ یکم مارچ منگل کو صبح ساڑھے نو بجے اسٹیو اسمتھ آن لائن پریس کانفرنس کرینگے ،صبح سوا گیارہ بجے پاکستان کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے،صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ، 2 مارچ بدھ کو صبح ساڑھے نو بجے: نیتھن لائن کی آن لائن پریس کانفرنس ہوگی ،صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ،تین مارچ جمعرات کو صبح ساڑھ نو بجے آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کی آن لائن پریس کانفرنس ہوگی ،صبح 10 بجے پاکستان کے کپتان بابراعظم کی آن لائن پریس کانفرنس ہوگی اسی روز صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔ 4 مارچ جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس ، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاؤکلے اور آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ٹوڈ گرین برگ کی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے ۔ چار تا آٹھ مارچ تک دن کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل کھلاڑی/کوچ کی پریس کانفرنس کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…