جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

کامیابی ناکامی کا اللہ تعالیٰ کو پتہ ہے، میں کوئی ولی نہیں کہ تاریخ عدم اعتماد کی تاریخ بتادوں،شہبازشریف

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) شہباز شریف نے 22 کروڑ عوام نے حکومت کے جانے کا سگنل دے دیا ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور پیپلزپارٹی بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے، قوم ہاتھ اٹھا کر اس حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عدم اعتماد پر ہمارا مکمل اتفاق ہے، کامیابی ناکامی کا اللہ تعالیٰ کو پتہ ہے، میں کوئی ولی نہیں کہ عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ بتا دوں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 27 فروری کو پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم سے جو ٹکرائے گا ، پاش پاش ہوجائے گا۔27فروری 2019کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے سبق ہے کہ ہم اپنی پوری تیاری رکھیں،مضبوط معیشت، دفاع اور قومی یک جہتی ہمارے دفاعی حصار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش لیکن قابل فخر دن ہے، آج کے دن پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم سے جو ٹکرائے گا ، پاش پاش ہوجائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ اس دن اللہ تعالی نے پاکستان کو فتح سے سربلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ کی بھارتی جارحیت نے جنوبی ایشیاء اور دنیا کے امن وخطرے سے دوچار کیا، نپی تلی مؤثر جوابی کارروائی سے پاکستان نے ذمہ دار، خودمختار ملک ہونے اور اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائیہ اور اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے دانت کھٹے کئے، پاکستان کی افواج نے دنیا کو دکھایا کہ ہماری امن پسندی ہماری کمزور نہیںانہوںنے کہاکہ افواج پاکستان شیر دلیر اورجذبہ ایمانی سے لیس ہیں، پوری قوم اپنے شیروں کے ساتھ ہے، بھارتی طیارے مارگرانے اور پیشہ وارانہ قابلیت کا لوہا منوانے والے جانباز شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم بھی خراج تحسین کی مستحق ہے جس کے اپنے آہنی ولولے، جذبے اوربے مثال اتحادسے اس دن کو تاریخ کا سنہرا دن بنادیاانہوںنے کہاکہ پاکستان کی سلامتی، ترقی، دفاع اور ہر بیرونی جارحیت کے خلاف پورا پاکستان ایک تھا، ہے اور رہے گا۔سال 2019 میں 27 فروری کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کا پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کرلیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…