جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

یورپی ممالک کا روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو /برسلز(این این آئی)یورپی ممالک نے روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ صدر یورپین کمیشن نے مخصوص روسی بینکوں کو سوئفٹ بینکنگ سسٹم سے نکال دینے کی دھمکی دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی روسی پروازوں کے لیے اپنی

فضائی حدود بند کرے گا۔جرمن ایئر لائن کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے تک روس کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں،ایئر لائن کاکہنا تھا کہ روس کی فضائی حدودو بھی استعمال نہیں کی جائے گی۔روس نے بالٹک ریاستوں اورسلووینیا سمیت اسٹونیا، لٹویا، لیتھونیا اور سلووینیا کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کاکہنا تھا کہ یورپی یونین، امریکا اور اتحادیوں نے کئی روسی بینکوں کو مرکزی بین الاقوامی ادائیگی نظام سے منقطع کرنے پراتفاق کیا ہے۔یوکرینی صدر کاکہنا تھا کہ روسی بینکوں کو سوئفٹ بیکنگ نظام سے نکالنے کا اقدام خوش آئند ہے،یہ اقدام ہماری فتح ہے۔صدر یوکرین کا مزید کہنا تھا کہ روس کو یورپی یونین کے اقدام سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…