ماسکو (این این آئی)روس کی وزارتِ دفاع نے فوج کو یوکرین میں اپنی جارحیت کو ہر سمت سے سیع کرنے کے احکامات دیے جبکہ یوکرین نے بیلاروس میں روس سے مذاکرات سے انکارکر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی فوج کے ترجمان ایگورکوناشینکوف نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی فریق کی جانب سے مذاکراتی عمل کو مسترد کرنے کے بعد تمام یونٹوں کو آپریشن کے
منصوبوں کے مطابق ہر سمت سے پیش قدمی کے احکامات دیے گئے ۔کوناشینکوف نے دعوی کیا کہ روسی افواج نے اس کے وسیع شواہد کے باوجود شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔یوکرین نے روس کے حملے کے بعد سے 198 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔روس نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے میں اس کے کتنے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔وہ اس کوخصوصی فوجی کارروائی قرار دیتا ہے۔