جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

قانون کےمطابق شادی ختم ہوچکی ہے عامر لیاقت کےبیان پر طوبی انورکا ردعمل آگیا

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے عدالت کے ذریعے عامر لیاقت سے طلاق لی۔طوبیٰ انور کا سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں کہ

بحیثیت پاکستانی شہری اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے عدالتی نظام کے تحت سابق شوہر سے طلاق لینے کا انتخاب کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ طلاق معزز عدالت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ہوئی، سوشل میڈیا پر جو بھی دعویٰ کیا جارہا ہے وہ حقیقت کی غلط تشریح ہے جس کی آئینی طور پر کوئی حیثیت نہیں۔عامر لیاقت کی سابق اہلیہ نے کہا کہ علما ان خواتین کیلئے آواز بلند کریں جو شریعت اور ملکی قوانین کے مطابق اپنے حقوق کے استعمال کا انتخاب کرتی ہیں، ازدواجی زندگی میں ہم آہنگی نہ ہونے کی صورت میں اسلام خواتین کو خلع کی اجازت دیتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی طوبیٰ سے طلاق نہیں ہوئی جس پر اداکارہ نے مذکورہ بالا وضاحت پیش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…