ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

فرانس نے روسی بحری جہاز قبضے میں لے لیا

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس، برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس نے روس کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا ہے، روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر فرانس نے روس کے کارگو جہاز کو اپنے قبضے میں کر لیا ہے، اس حوالے سے فرانس میں روس کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ انگلش چینل

میں روس کے کارگو جہاز کو پکڑ لیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیٹو کے رہ نماؤں نے کہا ہے کہ انہوں نے مشرقی یورپ میں مزید فوجی بھیجنا شروع کر دئیے۔روس نے یوکرین کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کی زیر صدارت ورچوئل سمٹ کے بعد 30 رہ نماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ روسی حکومت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جھوٹی افواہوں سے کسی کو دھوکہ نہیں دینا چاہئے۔بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا گیا کہ اب ہم اتحاد کے مشرقی حصے میں بڑی اضافی دفاعی افواج بھیج رہے ہیں۔روس پرمزید یورپی پابندیوں میں کونسل آف یورپ نے روس کی رکنیت معطل کر دی اور کونسل یورپی انسانی حقوق کی سب سے اہم تنظیم ہے۔کونسل جو کہ 47 رکن ممالک پر مشتمل ہے نے کہا کہ روس اب بھی اس کا رکن ہے اور اس کی رکنیت معطل اور ختم نہیں کی گئی اور اس کے مطابق روس اب بھی انسانی حقوق کے ان معاہدوں کا پابند ہے جن پر اس نے کونسل کے فریم ورک کے اندر دستخط کیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…