ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نوعمر لڑکے نے پوگو اسٹک پر ہی 211 روبِک کیوب حل کردیئے

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) 16سالہ نوجوان نے لگاتار 211 روبک کیوب معمے حل کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیار پورٹس کے مطابق نووا اسکوشا کے سول ہیفٹنگ کو دو کھیلوں کو بہت شوق ہے، اول پوگو اسٹک پر اچھل کود کرنا اور دوم روبک کیوب حل کرنا۔

لیکن اب ایک عملی مظاہرے میں انہوں نے ان دونوں کو باہم ملا کر ایک نئے ریکارڈ کا عملی مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے مسلسل ایک گھنٹے 12 منٹ تک پوگو اسٹک پر اچھلتے ہوئے ایک دو نہیں بلکہ 211 روبک کیوب معمے حل کئے ۔سول نووا اسکوشا کے شہر اینا پولیس سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں پوگو اسٹک پر مسلسل اچھلنے کی کئی ہفتوں تک مشق کی ہے۔ پہلے روز دس منٹ گزارے، اگلے دن وقت مزید بڑھایا، اس کے بعد روزانہ پوگو اسٹک پر اچھلنے کے وقت میں اضافہ ہوتا گیا۔پھر ایک وقت ایسا آیا کہ وہ 45 منٹ بہت آرام سے گزارسکتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتیں آزماتے ہوئے نیا ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح ایک گھنٹے سے زائد وقت میں بہت تیزی سے 112 کیوب حل کرڈالیں جس پر وہ خود بھی حیران ہیں۔سول نے بتایا کہ انہوں نے چھ برس کی عمر سے ہی روبک کیوب حل کرنا شروع کردیئے تھے اور اب پیچیدہ ترین کیوب بھی ایک منٹ سے کم وقفے میں ٹھیک کردیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…