ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں یوگی کے مشورے پر ترقی پانے والاسٹاک ایکسچینج ایگزیکٹو گرفتار

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(این این آئی)ہمالیہ کے یوگی کے مشورے پر بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے سابق اعلی ترین ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی پانے والے بھارتی شہری کو کارپوریٹ اسکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آنند سبرامنین کو 2015 میں اس وقت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر چترا رام کرشنا نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا چیف آپریٹنگ افسر مقرر کیا تھا اور مشہور کاروباری خاتون مبینہ طور پر اپنے کاروبار کے حوالے سے یوگی سے مشورے لیتی ہیں۔مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے الزامات سامنے آنے کے بعد خاتون سربراہ نے 2016 میں استعفی دے دیا تھا اور اس ماہ انضباطی اداروں کی جانب سے جاری کردہ 190 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں یہ تفصیلات سامنے آئیں کہ انہوں نے اپنے روحانی یوگی سے کس طرح حساس معلومات شیئر کیں۔ان کی زیر نگرانی کام کرنے والے آنند سبرامنین کوانضباطی اداروں کی تحقیقات کے سلسلے میں چنئی میں حکام نے حراست میں لیا ۔سی بی آئی کے ایک سینئر افسر نے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)کی ایک ٹیم نے آنند سبرامنین کو ان کے چنئی کے گھر سے گرفتار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…