ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

زرداری ، فضل الرحمن شہبازشریف سے ملاقاتوں میں اہم تجاویز زیر غور آئیں جن کا ذکر ابھی نہیں کیا جاسکتا ، چوہدری شجاعت

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زر داری ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقاتوں میں اہم تجاویز زیر غور آئیں جن کا ذکر ابھی نہیں کیا جاسکتا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آج کل ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے،ہر جماعت کے لیڈران مختلف باتیں کر رہے ہیں اور اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری اور شہبازشریف ہمارے گھر ملاقات کیلئے آئے جس میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ بیس بیس، پچیس پچیس سال پرانے واقعات یہاں تک کہ میاں نوازشریف کے متعلق بھی بڑی تفصیل کے ساتھ باتیں ہوئیں۔ انہوںنے کہاکہ ان ملاقاتوں میں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ صرف سیاسی ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو غریب عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ اگر معاشی حالات درست نہ کیے اور بے روزگاری کا مسئلہ حل نہ کیا تو تمام سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیے ،معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…