لاہور(این این آئی) خاتون نے بیٹی کی شادی کا لہنگانا تاخیر سے دینے پر ڈیزائنر کیخلاف 55لاکھ 80ہزار روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا۔لاہور میں خاتون نے بیٹی کی شادی کیلئے لہنگانا تاخیر سے دینے پر ڈیزائنر کے خلاف دعوی دائرکردیا، خاتون سلمی نے ڈیزائنر کے
خلاف 55لاکھ 80ہزار روپے کا ہرجانہ کا دعوی دائر کیا۔درخواست گزار نے کہا بیٹی کی شادی کے لیے لہنگا، میکسی اور تین پارٹی ڈریس کاآرڈردیا، لیبرٹی مارکیٹ میں واقع ڈیزائنرسے شادی سے ایک دن پہلے کا وقت مقرر ہوا۔درخواست میں کہا گیا کہ وقت پرلہنگانہ دینے سے ذہنی اذیت کاسامنا ہوا کیونکہ بیٹی کو شادی کے فورا بعد ملک سے باہر جانا تھا، ڈیزائنر کا وقت پر لہنگانا نہ دینے کی وجہ سے 3لاکھ میں کہیں اور سے لینا پڑا۔درخواست گزار نے استدعا کی عدالت مجموعی طورپرڈیزائنرکو 55 لاکھ 80 ہزارروپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے۔جس پر صارف عدالت نے ڈیزائنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24مارچ کو طلب کرلیا۔