ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بی جے پی رکن اسمبلی کا مسلمانوں کوووٹ کے حق سے محروم کرنے اوردوسرے درجے کا شہری بنانے کا مطالبہ

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ (این این آئی)بھارتی ریاست بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے مسلمانوں کے حق رائے دہی کو واپس لینے اور انہیں دوسرے درجے کا شہری بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے رہنما

اختر الامام کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت کو مسلمانوں کو ان کی آبادی کے مطابق حقوق دینے چاہیے۔ ہری بھوشن ٹھاکر نے کہاکہ 1947 میں جب ہمارے ملک نے آزادی حاصل کی تو مسلمانوں کو پاکستان کی شکل میں زمین کا ایک ٹکڑا دیا گیا، انہیں وہاں جانا چاہیے تھا۔ ہم انہیں اس ملک میں نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان آبادی میں اضافہ کر رہے ہیں اور بھارت کو ایک مسلم ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان رہنماؤں کا ایجنڈا ہے کہ ہر ملک کو اسلامی ریاست بنایا جائے، ہم ایسا نہیں ہونے دے سکتے۔ اس لیے ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے ووٹنگ کا حق واپس لیا جائے اور انہیں دوسرے درجے کا شہری بنایا جائے۔ہری بھوشن ٹھاکر نے کہا کہ انہیں ملک میں اقلیتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقلیت کی اصطلاح جو مسلمانوں کے لیے استعمال کی گئی ہے وہ آئین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ وہ اقلیت نہیں ہیں، ان کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…