بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

میتھیو ہیڈن دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے والے آسٹریلین کرکٹرز پر برس پڑے

datetime 25  فروری‬‮  2022 |

سڈنی (این این آئی)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ بیٹر اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنگ کے فرائض انجام دینے والے میتھیو ہیڈن دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے والے کینگروز کرکٹرز پر برس پڑے۔میتھیو ہیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ جب کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح نہیں دیں گے

تو اس سے ٹیم کا کلچر خراب ہو گا، کسی بھی کھلاڑی کے لیے سب سے بڑی بات اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے، اپنے ملک کے لیے نمائندگی کرنے کو ترجیح نہ دینا غلط کلچر ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کو ترجیح نہ دینے کا مطلب ہے کہ کھلاڑی کو اپنے ملک اور ساتھی کھلاڑیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے، ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح نہ دینے پر کھلاڑیوں کی تنخواہ میں کٹوتی ہونی چاہیے۔سابق جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی اپنی مرضی سے نہیں کھیل سکتا، کھلاڑی اگر آسٹریلیا کے لیے میسر نہ ہو تو اس سے سوال ہونا چاہیے، کھلاڑی کو اس کام کی تنخواہ نہیں ملنی چاہیے جو اس نے کیا ہی نہ ہو۔یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 27 فروری کو پاکستان پہنچ رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ دورہ پاکستان کے لیے وائٹ بال سیریز میں منتخب نہیں ہوئے تھے۔گزشتہ برس آئی پی ایل کی وجہ سے 7 آسٹریلوی کھلاڑیوں دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز سے دستبردار ہو گئے تھے۔



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…