ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ناکے پر رکشہ نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ مسافر خاتون جاں بحق

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسکہ (این این آئی)تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ میں پٹرولنگ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔گوجرانوالہ کے علاقے کنگنی والا کی رہائشی 33 سالہ تنزیلہ گاؤں بناں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے رکشہ پر جارہی تھی جو پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی

۔اے ایس آئی وقاص مسعود کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے ناکے پر رکشہ نہ روکا جس پر اس نے سرکاری گن سے فائرنگ کی۔ تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے اے ایس آئی وقاص مسعود کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص مسعود کے خلاف تھانہ صدر ڈسکہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پٹرولنگ ہائی وے پولیس کی فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گرفتار اے ایس آئی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے، جاں بحق خاتون کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے، اے ایس آئی کی فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار سخت سزا کا مستحق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…