ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی وزیر خارجہ نے روسی سفیر کو اپنے دفتر سے نکال دیا

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے روسی سفیر آندرے کلین کو دفتر خارجہ طلب کرنے کے بعد انہیں دفتر سے نکال دیا۔برطانوی ٹی وی نے وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ روسی سفیر نے ٹیرس سے ان کے دفتر میں صرف دس منٹ کی ملاقات کی۔

برطانوی وزیرخارجہ نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ذرائع نے مزید کہا کہ لِز ٹیرس نے انہیں (روسی سفیر)کو جلد ہی دفتر سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے بار بار جھوٹ بولا، بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنی ساکھ کھو دی اور اسے اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ روسی سفیر کلین نے ملاقات کے دوران ”معمول کا پروپیگنڈا“کیا اور برطانوی وزیر نے اپنا پیغام سفیر تک پہنچایا اور پھر دروازے کی طرف اشارہ کیا کہ وہ دفتر چھوڑ دیں۔یہ دوسرا موقع ہے کہ روسی سفیر کو ایک ہفتے کے اندر برطانوی دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا۔پہلی بار اسے 22 فروری کو طلب کیا گیا تھا جب ماسکو نے مشرقی یوکرین میں اپنے حامی علیحدگی پسندوں کی دو نام نہاد ریاستوں کو آزاد قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…