بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

روسی فوج کی پیش قدمی جاری، یوکرینی پارلیمنٹ کی عمارت سے صرف 9 کلومیٹر دور ی

datetime 25  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)روس اور یوکرین جنگ میں تیزی ، روسی فوج کی پیش قدمی جاری ، یوکرینی پارلیمنٹ سے صرف 9کلو میٹر دور ی پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر کی جانب سےکی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جو یوکرینی شہری لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں وہ ملک چھوڑ کر جانے کی بجائے فوج کا ساتھ دیں ۔

دوسری جانب روس کی یوکرین پر دوسرے روز بھی بمباری ، پہلے روز ہونے والی لڑائی میں 137 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت میں جمعہ کی صبح دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ مشیر یوکرین حکومت نے بھی دوسرے روز روسی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دارالحکومت کیف میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے جاری ہیں۔یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف کے رہائشی علاقے میں میزائل داغے جبکہ یوکرین کے ائیر ڈیفنس نظام نے روسی فوج کے 2 مہلک حملوں کو تباہ کر دیا۔کیف کےمیئرکا اس حوالے سے بتانا ہے کہ روسی میزائل کا ملبہ رہائشی عمارت پر گرا جس سے 3 افراد زخمی ہوئے، میزائل کا ملبہ گھر پر گرنے سے آگ لگ گئی ہے۔ادھر یوکرینی حکام نے کیف میں روسی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی طیارہ دارالحکومت کیف کے دارنتسکی ضلع پر مار گرایا گیا ہے۔علاوہ ازیں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے روس کے یوکرین پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے صدرنے خونریزی کا انتخاب کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پربلااشتعال حملہ کرکے خون ریزی اورتباہی کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پرگفتگومیں آئندہ کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ برطانیہ اوراتحادی روسی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…