ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

یوکرینی کمسن بیٹی کی باپ سے جدائی، جذباتی لمحات کی ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(آن لائن ) یوکرین میں کمسن بیٹی کی باپ سے جدائی: جذباتی لمحات دلوں کو رنجیدہ کر گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جنگ زدہ ملک کے دارالحکومت کیف میں پیش آ یا ہے کہ جہاں ایک باپ اپنی کمسن بیٹی کو اہلیہ کے ہمراہ الوداع کہتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رویا ہے۔

باپ بیٹی کی جدائی کے جذباتی لمحات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور لوگوں کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو کے متعلق کہا گیا ہے کہ ایک فوجی جب اپنی کمسن بیٹی کو خود سے جدا کرنے لگا تو اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکا اور علیحدگی کا سوچ کر پھوٹ پھوٹ کر رو دیا۔اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ کیف میں موجود فوجی اہلیہ اور بچی کو بس کے ذریعے کسی محفوط جگہ مقام پر بھیج رہا ہے لیکن اپنے فرائض کی ادائیگی کی وجہ سے خود ان کے ہمراہ نہیں جا رہا ہے اور شاید یہ بھی نہیں جانتا کہ اب کب، کہاں اور کن حالات میں ملاقات ہوگی؟ اس لیے بیٹی سے لپٹ کر پیار کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین باپ بیٹی کے پیار اور جدائی کے لمحات کی ویڈیو دیکھ کر انتہائی غمزدہ ہوئے ہیں اور اپنے جذبات و خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی حملے میں فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…