بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جس طرح بھنگ پینے والے کو بھنگ پینے کی عادت پڑ جاتی ہے مجھے عوام کے پیسے بچانے کی عادت پڑ گئی تھی، شہباز شریف

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے، یہ آپشن استعمال کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،22کروڑ عوام اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں،جس طرح بھنگی کوبھنگ پینے کی عادت پڑ جاتی ہے ایسے ہی مجھے عوام کے پیسے بچانے کی عادت پڑ گئی تھی،میں نے عوام کے پیسے بچانے کا جرم کیا،

قوم کے سامنے مجھے رسوا کرنے کی کوشش کی گئی، مجھے صاف پانی میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا، کہا گیا صاف پانی کیس میں اربوں کا غبن کیا گیا، صاف پانی کیس میں تمام لوگوں کو باعزت بری کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2018 میں نیب نے مجھے صاف پانی میں بلوایا لیکن مجھے وہاں آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا،ہماری حکومت میں 56 کمپنیاں بنیں حالانکہ ماضی کی حکومتوں میں بھی کمپنیاں بنتی رہی ہیں لیکن مجھے اس پر بھی نشانہ بنایا گیا اور بدنام کیا گیا،صاف پانی کمپنی کے چیئرمین راجہ قمر اسلام سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا گیا،الزم لگایا کہ اربوں کا نقصان کیا،تین سال اس کیس میں ہمارے رکن اسمبلی اور ساتھیوں کو پابند سلاسل رکھا گیا،چند دن پہلے صاف پانی کا فیصلہ آیا عدالت نے سب کو باعزت بری کیا،میرے خلاف دن رات پراپیگنڈہ کیا گیا،118 فلٹر پلانٹس کیلئے مئی 2015 میں بولی کے لیے تاریخ مقرر کی گئی،میں وزیر اعلی ہونے کی حیثیت سے تمام محکموں کو چیئر کرتا تھا،اس میں کیا برا تھا کہ اگر میں نے صاف پانی کی میٹنگ کے اجلاس کی سربراہی کی،سب سے کم بولی دینے والوں سے 20 فیصد مزید کم کرائے اورصاف پانی کے 118 فلٹریشن پلانٹس کو 1 ارب 14 کروڑ سے 98 کروڑ پر لائے،پیپرا قانون کہتا ہے بولی دینے والے سے حکومت جوڑ توڑ نہیں کرسکتی، قوم کے اربوں بچائے،

ساڑھے 3 سال سے اس جرم کی سزا بھگت رہا ہوں، غریب قوم کی ایک ایک پائی بچانے کاجرم کرتا رہوں گا، غریب قوم کیلئے ہزاروں جرم کرچکا جس میں کئی سو ارب بچائے۔میں نے یہ جرم قوم کے مفاد میں کیا اورقومی خزانے کی بچت کے لیے کیا۔نیب اور نیازی گٹھ جوڑ کے ذریعے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا،بے گناہ لوگوں کو نیب کہتا کہ شہباز شریف کے خلاف بیان دے دو آپ کوچھوڑ دیں گے،

میں نے کم ترین بولی میں صاف پانی کمپنی کے ٹھیکے دئیے،میں نے یہ جرم صرف عوام کے لیے کیا،میں نے پنجاب کی عوام کے کروڑوں روپے بچائے،میں غریب قوم کی ایک ایک پائی بچانے کے لئے یہ جرم کرتا رہا ہوں، مجھے کمپنی نے کہا کہ آپ بولی کم کرانے کے لیے بحث نہیں کر سکتے، میں نے کہا میں بحث کروں گا یہ غریب عوام کا پیسہ ہے۔اربوں دفعہ خدا سے ڈر کے کہتا ہوں کہ اس غریب عوام کے اربوں روپے بچائیں ہیں،

میں نے 3.3 ٹریلین روپے عوام کی خدمت کے لیے خرچ کیے،میں نے نیٹ سیونگ کر کے ایک ہزار ارب اور چھپن کروڑ روپے بچائے، 74 سال میں پہلی بار چین کے ساتھ اورنج لائن ٹرین منصوبہ میں بڈنگ کی،چین کی حکومت کی مہربانی کہ انہوں نے میری بات مان لی،میں نے اورنج لائن ٹرین میں بھی سب سے کم بولی لگانے والی کمپنی سے بھی 70 ارب مزید کم کروائے،جس طرح بھنگی کو بھنگ پینے کی عادت پڑ جاتی ہے

مجھے عوام کے پیسے بچانے کی عادت پڑ گئی تھی،اس حکومت نے چین جیسے ملک کو ناراض کر دیا۔انہوں نے کہاکہ میں سب سے خطاکار ترین انسان ہوں لیکن میں نے عوامی خدمت میں خون اور پسینہ دیا ہے،قبر میں بھی چلا جایؤں ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو قبر سے نکال کر تختہ دار پر لٹکا دیں،یہ سب میرے خلاف الٹے ہو گئے ہیں لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ احد چیمہ، فواد حسن فواد سمیت میرے خاندان کے لوگوں کو گرفتار کیا گیا،

پانامہ میں دس ارب مانگنے والے اب عدالت ہی نہیں آتے،این سی اے نے میرے بھی سوئس بنکوں سے متعلق چیک کیا،سوئس لینڈ سے خط آیا کہ شریف نام کا کوئی بنک اکاؤنٹ نہیں۔موجودہ حکومت نے شوگر پر اربوں کی سبسڈی دی،پہلے ایکسپورٹ پھر امپورٹ کر کہ اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد یہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے کیونکہ عوام اس حکومت سے تنگ آچکی ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…