ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

قوم پرست سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ممتاز قوم پرست رہنما ء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بہالپور کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تدفین کل ہفتہ کو آبائی علاقے چھلگری میں کی جائیگی ، تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بزرگ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ جمعہ کو لاہور جاتے ہوئے بہاولپور کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں جا ں بحق ہوگئے

۔انکے بھتیجے نادر چھلگری ایڈوکیٹ نے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے جا ں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں لاہور جارہے تھے کہ بہاولپور میں انکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہوگئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی تدفین کل ہفتہ کو دوپہر ایک بجے انکے آبائی علاقے چھلگری تحصیل بھاگ میں کی جائیگی ،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ یکم فروری 1946کو بھاگ میں پیدا ہوئے انہوں نے ڈاکٹر ی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بلوچ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کے بانی چیئر مین تھے ، وہ نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل موومنٹ سے بھی منسلک رہے جبکہ 2018میں انہوں نے اپنی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بھی قائم کی تھی ،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ 1970میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ مرحوم 1996میں سینیٹ کے رکن بنے انکی عمر 76برس تھی اور انہوں نے پسماندگان میں 4بیٹے اور 4بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…